Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2016

Na muraad shayeri

فرض شناس شعرأ سے معذرت کے ساتھ نامراد شاعری سید پیغمبرعباس نوگانوی اسلام سے جتنے بھی باطل فرقے علیحدہ ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں ان کی پشت پرایک خاص مقصد کے لئے سیاسی طاقتوں کا ہاتھ رہتا ہے اور جو فرقہ اور گروہ جس حکومت کا منظور نظر ہوجاتا ہے اسے پھلنے پھولنے کا خوب موقع ملتا ہے ،انہی میں غالیوں کا گروہ بھی شامل ہے جو شیعوں کی تباہی اور اہل البیت(ع) کی توہین کے لئے وجود میں لایا گیا تھا ، چونکہ مذہب اہل البیت (ع) ایک محکم اور مضبوط اسلامی مرکز تھا جس میں باطل کا گزر ممکن نہ تھااس لئے سیاست نے غالیوں ﴿ملنگوں اورنصیریوں﴾ کا سہارا لیا جس سے بیک وقت اسلام کو مٹانے اور اہل البیت (ع) کی توہین کی کوشش کی گئی . اہل البیت (ع) نے بروقت ان دوست نما دشمنوں کی حقیقت کو ظاہر فرمایا اور یہ اعلان کیا کہ یہ غالی دین کے دشمن ہیں اور ملعون ہیں ،شیعوں کا فرض ہے کہ ان سے دور رہیں اور بیزاری اختیار کریں ،شیعوں نے بھی ان احکام کے زیر اثر اپنی بیزاری کا اعلان کیا ، ان سے میل جول نہیں رکھا ، انہیں نجس سمجھا ، انہیں زکوٰۃ نہیں دی ، ان کے مُردوں کو غسل و کفن خلاف شرع سمجھا اوران سےازدواجی تعلقات یا وراثت